Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان کا صبح سویرے اپنی رہائیش گاہ کے اطراف صورتحال کاجائزہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کارکنان کا حوصلہ بڑھانےکیلئے ان کے درمیان پہنچ گئے اور صورتحال کاجائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان صبح سویرے کارکنان کا حوصلہ بڑھانے کیلئے ان کے درمیان پہنچے۔

عمران خان نے اپنی رہائیش گاہ کے اطراف صورتحال کاجائزہ لیا، ان کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال،مسرت جمشید چیمہ،فرخ حبیب بھی موجود تھے۔

یاد رہے پولیس کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہے، لاہور میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں رات بھر آنکھ مچولی ہوتی رہی۔

زمان پارک کے اطراف حالات کشیدہ ہے اور وقفے وقفے سے شیلنگ بھی جاری ہے، پولیس کی بھاری نفری اور رینجرز اہلکار زمان پارک کے گیٹ پر موجود ہے جبکہ زمان پارک کے اردگرد بجلی کےبعد موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔

درجنوں شیل عمران خان کی رہائشگاہ پر گرے، پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی جوابی پتھراؤ کیا، پولیس کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت پتھراؤ سے زخمی ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Click to listen highlighted text!