تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 50 کروڑ روپے دینے کی منظوری

وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو 50 کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی گئی ، صوبائی کابینہ نے نیب کے مراسلے کے بعد رقم منتقلی کی منظوری دی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی کابینہ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو 50 کروڑ دینے کی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ نے نیب کے مراسلے کے بعد کمرشل بینک اکاؤنٹس میں 50 کروڑ 67 لاکھ 91 ہزار 801 روپے منتقل کرنیکی منظوری دی۔

نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے کیس بند کر دیا تھا اور 14 دسمبر 2017 کا اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

نیب نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو 22 نومبر اور یکم دسمبر 2022 کو2مراسلے لکھے، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور کو احتساب عدالت کے حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی تھی۔

چیف سیکریٹری زاہد اختر اور سینئرممبر بورڈآف ریونیو نے پنجاب صوبائی کابینہ کو بریفنگ دی ، ڈپٹی کمشنر لاہور اور محکمہ خزانہ پنجاب کے رابطے کے بعد معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا گیا۔

اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹ میں رقم رکھنے کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ منظور دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button