
تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ واضح ہوگیا یہ عمران خان کو قتل کرنا چاہتے ہے، لندن پلان کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق رہنماپی ٹی آئی فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ظالموں اورقاتلوں نےپسپائی کےبعدفائرنگ شروع کردی ہے ، یہ گولیاں زمان پارک کےنہتےلوگوں پرفائر کی گئیں ہیں، ڈسپریشن میں یہ جلیانوالہ باغ اورماڈل ٹاؤن ظلم کی تاریخ رقم کرنے آئےہیں، واضح ہوگیا یہ عمران خان کو قتل کرنا چاہتے ہے۔
ظالموں اور قاتلوں نے پسپائی کے بعد فائرنگ شروع کردی ہے۔ یہ گولیاں زمان پارک بہتے لوگوں پر فائر کئے گے۔ Desperation میں یہ جلیانوالہ باغ اور ماڈل ٹاؤن کی ظلم کی تاریخ دہرانے آئے ہے۔ واضح ہوگیا یہ عمران خان کو قتل کرنا چاہتے ہے۔ pic.twitter.com/IFu9danwB7
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 15, 2023
پی ٹی آئی رہنما نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا پچھلے 20 گھنٹوں سے مسلسل ریاستی جبر اور ظلم کیا جارہا ہے۔ پاکستان کی عدلیہ اس ظلم اور بربریت بدترین تشدد فائرنگ کو روکنے میں اپنا کردار کرے،سرعام ریاست کی ساری طاقت اپنے لوگوں کو کچلنے میں استعمال کی جارہی ہے، سب کو سمجھ آجانی چاہئے عدالتی وارنٹس کی آڑ میں لندن پلان پر عمل ہے
ان کا کہنا تھا کہ لندن پلان کسی صورت کامیاب نہیں ہونےدیں گے، ظالموں سےایک ایک چیزکاحساب لیا جائے گا۔
پچھلے 20 گھنٹوں سے مسلسل ریاستی جبر اور ظلم کیا جارہا ہے۔ پاکستان کی عدلیہ اس ظلم اور بربریت بدترین تشدد فائرنگ کو روکنے میں اپنا کردار کرے۔
سرعام ریاست کی ساری طاقت اپنے لوگوں کو کچلنے میں استعمال کی جارہی ہے۔سب کو سمجھ آجانی چاہئے عدالتی وارنٹس کی آڑ میں لندن پلان پر عمل ہے
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 15, 2023