تازہ ترینخبریںپاکستان

لاہور میں کشیدہ صورتحال، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر کشیدہ صورتحال کے باعث اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک کے باہر پولیس اور کارکنان کے آمنے سامنے آنے پر صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

پتھراؤ کے باعث کارکنان اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، مذکورہ صورتحال کے پیش نظر لاہور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ تمام اسپتالوں کے عملے کو اسٹینڈ بائی رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

وزیر صحت نے زخمیوں کے علاج کیلئے ادویات، آلات مکمل رکھنے کے احکامات دے دیئے، اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

زخمی ڈی آئی جی اسپتال منتقل 

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری پتھراؤ میں زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ایمبولینس ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری کو لے کراسپتال روانہ کردی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button