تازہ ترینخبریںپاکستان

توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست دائر

توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

عمران خان کے وکلا کی جانب سے آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں عمران کان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسد قیصر، شبلی فراز لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عمران خان کا بائیومیٹرک نہیں کروایا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button