انتخاباتتازہ ترینخبریں

راجہ بشارت، یاسمین راشد نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے

پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد اور راجہ بشارت سمیت دیگر پارٹیوں کے رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔

سابق وزیرِ صحت پنجاب یاسمین راشد نے پی پی 172 اور پی پی 173 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔

سابق صوبائی وزیر پنجاب راجہ بشارت نے پی پی 14 راولپنڈی سے، انجینئر راجہ قمر الاسلام نے پی پی 10 راولپنڈی سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔پی پی 12 راولپنڈی سے فیصل قیوم ، پی پی 10 سے راجہ وحید قاسم نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔

عاطف چوہدری نے پی پی 161 سے، عمر سرفراز چیمہ اور ناصر سلمان نے پی پی 155 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔ٹی ایل پی کے احمد عامر نے پی پی 173 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button