
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 27ویں میچ میں ملتان سلطانز کے بولر انور علی ایونٹ کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین بولر بن گئے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر انور علی نے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 66 رنز دیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔
پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین بولنگ کا ریکارڈ سپنر شاہد خان آفریدی کے پاس ہے۔شاہد آفریدی نے گزشتہ سیزن میں گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 67 رنز دیے تھے۔
ان سے قبل یہ اعزاز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ظفر گوہر کے پاس تھا، جنہوں نے 2021ء کے سیزن میں پشاور زلمی کے خلاف 4 اوورز میں 66 رنز دیے تھے۔