تازہ ترینتحریکخبریں

پولیس کی شیلنگ اور تشدد سے پی ٹی آئی کا کارکن شہید : پی ٹی آئی رہنماؤں کا اظہار افسوس

پولیس کی شدید شیلنگ اور تشدد سے پی ٹی آئی کا کارکن شہید ہوگیا جس پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر پولیس کی شدید شیلنگ اور تشدد سے پی ٹی آئی کارکن شہید ہونے پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ورکر بلال کو شہید کر دیا گیا، بلال برگر نہیں تھا، اپنی ماں کا شیر پتر تھا، بس اس کا قصور یہ تھا کہ یہ عام آدمی کا بیٹا تھا، اشرافیہ کا ہوتا تو کوئی ہاتھ بھی نہ لگاتا۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا کہ علی بلال کی شہادت میں ہماری اپنی صفوں کے وہ تمام بزدل بھی زمہ دار ہیں، جنہوں نے 25 مئی میں تشدد کرنے والوں کے خلاف ایک پرچہ تک نہ کروایا، بلکہ کئی افسران جو ملوث تھے ان کو ہمارے اپنے دور میں پھر سے عہدوں پر لگایا گیا۔

ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کارکن کے شہید ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کہاں ہے؟ کیا عدلیہ اس فاشسٹ حکومت سے کچھ پوچھے گی؟ الیکشن مہم کرنا کیا جرم ہے؟

انہوں نے کہا کہ بے چارہ علی بلال شہید ہو گیا، پاکستان آج انصاف کے لیے پکار رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت نے الیکشن سے بھاگنے کے لیے ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کی اور الیکشن کیخلاف جاکر توہینِ عدالت کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما علی حیدر زیدی نے کارکن کے شہید ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ، بلال ریاستی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہو گیا، کیا اس ملک میں کوئی ادارہ بلال شہید کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گا۔

ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کارکن کے شہید ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ فاشسٹ حکومت نے ظلم کی انتہا کردی گئی پی ٹی آئی پرانے ورکر علی بلال کو پولیس کے ظلم اور تشدد سے شہید کردیا گیا ہے، اس امپورٹڈ حکومت نے کارکنوں کا خون بہانا شروع کردیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button