تازہ ترینتحریکخبریں

مریم نواز عدلیہ پر تنقید کر کے کیا حاصل کرنا چاہتی ہیں؟ پرویز الہٰی

تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مریم نواز عدلیہ اور اداروں پر تنقید کر کے کیا حاصل کرنا چاہتی ہیں؟

 ٹوئٹر بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے، اب وہ وقت دور نہیں جب عمران خان وزیرِ اعظم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان برابر نہیں ہو سکتے۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ آ چکی، کارکن تیاری شروع کر دیں، موجودہ مسائل کا واحد حل انتخابات ہی ہیں۔ نگراں حکومت اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر عارف علوی نے پنجاب کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ دی تھی۔

الیکشن کمیشن نے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button