Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںسپورٹس

لاہور قلندرز نے خاکروب الفریڈ کی خواہش پوری کردی

لاہور قلندرز نے خاکروب کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے ملازم الفریڈ کی خواہش پوری کردی۔

الفریڈ نے کھلاڑیوں کے ساتھ فوٹوز بنوائیں اور اونرز ڈگ آؤٹ میں بیٹھ کر میچ دیکھا۔

انہیں بذریعہ قرعہ اندازی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ملی، ڈیوڈ ویزے نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں قرعہ اندازی کی تھی۔

لاہور قلندرز نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 8 کے میچز میں قرعہ اندازی کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔

عمران خان انکلوژر میں بیٹھے شائقین کرکٹ وہاں موجود قلندرز باکس میں اپنا نام ڈال کر قرعہ اندازی کا حصہ بن سکتے ہیں۔

میچ کے دوران قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے فین کو گراؤنڈ میں لاکر اونرز ڈگ آؤٹ میں بٹھایا جائے گا۔

خوش قسمت کرکٹ فین کو کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوانے کی بھی اجازت ہوگی۔

لاہور قلندرز آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی میزبانی کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Click to listen highlighted text!