تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان اور آئی ایم ایف میں معاہدہ تاخیر کا شکار

 پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات نہیں ہوئے اور اب مذاکرات 2 مارچ کو دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے جو بجلی بلوں کی پینڈنگ وصولیاں شروع کرنےکے بعد ہوں گے۔  قرضہ پروگرام کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کی کئی شرائط پرعمل درآمدکرناہوگا جس کے تحت حکومت کو سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹی فکیشن اور مانیٹری پالیسی میں اضافے کا بھی اعلان کرنا ہوگا۔

 مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 16 کے بجائے 2 مارچ کو ہونے کا امکان ہے جس میں مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں اضافے کا جائزہ لے گی اور کمیٹی کے فیصلے سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ 9 فروری کو ہونا تھا جو اب مارچ میں ہونے کا امکان ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button