تازہ ترینخبریںپاکستان

پشاور یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی سکالرز کا دورہ میران شاہ

 

شمالی وزیرستان (رپورٹ آدم خان وزیر سے) شمالی وزیرستان میں نوجوانوں کی شخصیت سازی ، روشن مستقبل اور عملی شعور پیدا کرنے کی غرض سے پشاور یونیورسٹی کے مایہ ناز پی ایچ ڈی سکالرز کو میران شاہ مدعو کیا گیا ۔

ان کا تعلق نفسیات، شماجی علوم اور شخصیت سازی کے مختلف شعبوں سے تھا۔ پہلے مرحلے میں پی ایچ ڈی سکالرز نے ریڈیو آگاہی پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو Career Counselling پر مفید مشورے دئیے۔ پروگرام کا ٹائم ایک گھنٹہ رکھا گیا تھا۔ لیکن طلباء، طالبات، اساتذہ اور لوگوں کے سوالات زیادہ ہونے کی وجہ سے پروگرام دو گھنٹے چلایا گیا۔

دوسرے مرحلے میں شمالی وزیرستان ،میران شاہ کے ٹوچی ہال میں تعلیمی قیادت اور ذہنی نشونما پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا.سیمینارمیں پشاور یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی سکالرز اور پروفیسر حضرات نے اساتذہ اور طلباء میں تعلیمی قیادت، بچوں اور طلباء کی ذہنی نشونماء کے موضوعات پر لیکچر دئیے۔

سیمینار میں شمالی وزیرستان کے مختلف سکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی۔ جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل محمد نعیم اختر نے سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اور خاص طور پر پی ایچ ڈی سکالرز ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ وہ بغیر کسی لالچ کے، اپنی مرضی سے یہاں آئے اور بچوں کی نشونما کے سلسلے میں بات چیت کی۔ مزید یہ کے جی او سی نے سیمینار میں شریک میل اور فی میل اساتذہ کے اسٹڈی ٹور کا بھی اعلان کیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button