تازہ ترینخبریںپاکستان

بھارہ کہو میں زیرتعمیر فلائی اوور کا پلر گرگیا، متعدد مزدور زخمی

بھارہ کہو میں زیرتعمیر فلائی اوور کا پلر گرگیا۔

پلر گرنے سے متعدد مزدور دب گئے۔

پولیس کی بھاری نفری اور دیگر ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

ابھی تک تین مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عوام سے گذارش ہے بہارہ کہو کی جانب جانے سے گریز کریں اور امدادی کارروائیاں میں رکاوٹ پیدا نہ کریں ۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کا بھارہ کہو میں زیر تعمیر پل کی شٹرنگ گرنے کے حادثے کا نوٹس

وزیر داخلہ کا حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار

وزیر داخلہ کی چیف کمشنر اسلام آباد کو ریسکیو آپریشن جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے

وزیر داخلہ کی زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا

وزیر داخلہ کی جانب سے چئیر مین سی ڈی اے کو حادثہ کی ذمہ داری کا تعین کرنے کیلئے ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button