تازہ ترینجرم کہانیخبریں

چمن پریس کلب ناکے پر حملہ، مفرور دہشتگرد کا خاکہ

سیکیورٹی اداروں نے 21 فروری کو بلوچستان ( Balochistan ) کے افغانستان ( Afghanistan ) سے متصل سرحدی شہر چمن ( Chaman ) پریس کلب کے باہر ناکہ پر حملے کرنے والے مفرور دہشت گرد کا خاکہ جاری کردیا ہے۔

چمن پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پولیس ناکے پر حملے میں ملوث مفرور دہشت گرد کی تصویر سکیورٹی اداروں نے جاری کی ہے۔

دہشت گرد سے متعلق معلومات دینے والے کیلئے نقد انعام کا اعلان کیا گیا ہے، جب کہ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ چمن پریس کلب کے سامنے 21 فروری بروز منگل کو پولیس ناکے پر دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار زخمی، جب کہ دہشت گرد ہلاک اور دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

دہشت گرد چمن پریس کلب کے باہر قائم پولیس ناکے پر بم نصب کرنا چاہتے تھے، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قیمتوں جانوں کو بچاتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا تھا۔

نوٹ : دہشت گرد سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے 03252215010 موبائل نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button