تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

عدالت میں پیشی، عمران خان کیلئے جیمر کی گاڑی زمان پارک پہنچ گئی

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے ایلیٹ فورس کی جیمر کی گاڑی زمان پارک پہنچ گئیں۔

زمان پارک کے باہر کارکنان اور گاڑیوں کی بڑی تعداد موجود ہونے سے روڈ بلاک ہوگیا۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت کیلئے عمران خان کی پیشی کیلئے سماعت کا آغاز ہو گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیئے کہ دو بجے کا وقت تھا، کہاں ہیں عمران خان جس پر وکلا نے جواب دیا کہ راستے میں ہیں، کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے، سیکیورٹی کا مسئلہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button