تازہ ترینتحریکخبریں

عدالت نے عمران خان کو 5 بجے پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا

عدالت نےعمران خان کو5بجےپیش ہونےکاآخری موقع دے دیا۔

عمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم نےحفاظتی ضمانت کی درخواست پرعمران خان کےدستخط نہ ہونےکا اعتراف کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت کیلئے عمران خان کی پیشی کیلئے سماعت کا آغاز ہو گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیئے کہ دو بجے کا وقت تھا، کہاں ہیں عمران خان جس پر وکلا نے جواب دیا کہ راستے میں ہیں، کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے، سیکیورٹی کا مسئلہ ہے۔

جسٹس طارق سلیم نے یہ کہتے ہوئے سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی کہ سیکیورٹی کا مسئلہ میں نے حل نہیں کرنا، ساتھ ہی عدالت سے رش کم کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی پیشی کےلیے دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم  نے عدالت کو بتایا کہ  معذرت چاہتےہیں مال روڈ پرٹریفک کی وجہ سے لیٹ ہوئے، ہم پولیس سے سیکیورٹی کے لیے ملے تھے، ہمیں کہا گیا تھاکہ مال روڈ ٹریفک کیلئےفری رہے گی لیکن مال پر ٹریفک جام ہے۔

وکیل خواجہ طارق رحیم نے عدالت میں کہا کہ عمران خان خود کو ہائیکورٹ سے بڑا نہیں سمجھتے، خان صاحب آجائیں گے، انتظامات کردیں۔

جسٹس طارق سلیم نے کہا کہ تمام سائلین کوجی پی اوگیٹ سے آنا ہوتا ہے، عمران خان کو الگ ڈیل نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے عمران خان کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ درخواست پر دلائل شروع کریں، عدالت نے عمران خان کو دستخط کی وضاحت کے لیے آنے کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button