تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی پولیس آفس حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

کراچی کے علاقے صدر میں کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا، شدید فائرنگ اور دھماکے کی آوازیں سنی گئیں۔ ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے تصدٍیق کی ہے کہ کراچی پولیس آفس پر حملہ ہوا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، ایک پولیس سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کی لاشیں اور 5 زخمی اسپتال لائے گئے ہیں۔

کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر واقع صدر تھانے (کراچی پولیس آفس، ایڈیشنل آئی جی آفس) کار سوار سمیت 8 سے 10 دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاعات ہیں، علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق شاہراہ فیصل پر واقع کراچی پولیس چیف آفس (کے پی او) پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ایس ایس یو کی سواٹ ٹیم عمارت میں داخل ہوگئی، کمانڈوز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر شہنیلا نے تصدیق کی ہے کہ پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کی لاشیں اور 5 زخمی لائے گئے ہیں، زخمیوں میں رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پولیس کی وردی میں ملبوس ہیں، 2 حملہ آوروں کے خودکش جیکٹس پہنے ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، حملہ آور عمارت کی چھت پر موجود ہیں جبکہ کراچی پولیس آفس سے وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں۔

کراچی پولیس آفس کے عقب سے ایک مشکوک گاڑی بھی ملی ہے، جسے چیک کرنے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں، فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے تصدیق کی ہے کہ شاہراہ فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔

ایدھی انفارمیشن سینٹر کے مطابق کراچی پولیس آفس پر حملے کے دوران فائرنگ سے ایدھی پوائنٹ کا رضا کار زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی آفس پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈی آئی جیز کو اپنے زون سے پولیس نفری بھیجنے کی ہدایت کردی۔

ان کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button