تازہ ترینخبریںسپورٹس

کراچی پولیس آفس حملہ، کرکٹ ٹیموں کو سٹیڈیم میں روک لیا گیا

کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ہوٹل روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔ ٹیموں کو کلیئرنس ملنے کے بعد اسٹیڈیم سے روانہ کیا جائے گا۔

کراچی میں دہشت گرد حملے کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور لاہور قلندر کی پریکٹس ختم کروادی گئی اور کرکٹ ٹیموں کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہی روک لیا گیا۔

دونوں ٹیمیں نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ہی موجود ہیں۔ ٹیموں کو کلیئرنس ملنے کے بعد اسٹیڈیم سے روانہ کیا جائے گا۔ شارع فیصل بند ہونے کے باعث ٹیموں کومتبادل روٹ سے ہوٹل منتقل کیے جانے امکان ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا، شدید فائرنگ اور دھماکے کی آوازیں سنی گئیں۔ ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے تصدٍیق کی ہے کہ کراچی پولیس آفس پر حملہ ہوا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، ایک پولیس سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کی لاشیں اور 5 زخمی اسپتال لائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button