تازہ ترینخبریںپاکستان

چولہا جلاتے ہوئے گیس دھماکا، چھت گر گئی، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

بھکر کے ایک گھر میں گیس بھر جانے کے بعد چولہا جلاتے ہوئے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں مکان کی چھت گر گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت کے ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ چھت گرنے کا واقعہ بھکر میں واقع دربار سردار بخش کے قریب پیش آیا ہے، واقعے کے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گھر میں گیس لیکیج کے باعث کچن میں گیس بھر گئی تھی، ماچس جلاتے ہی دھماکا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button