تازہ ترینخبریںدنیافن اور فنکار

ملالہ کی آسکر کیلئے شارٹ لسٹ فلم ’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ کی لندن میں اسکریننگ

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی آسکر کیلئے شارٹ لسٹ فلم ’سٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ کی لندن میں سکریننگ ہوئی۔

فلم میں اسلاموفوبیا، نسل پرستی اور معاف کردینے کی طاقت کو موضوع بنایا گیا ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ انہوں نے فلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسر بننے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ ہم آہنگی اور معافی کے پیغام کو عام کیا جاسکے۔ملالہ یوسفزئی نے پاکستان کی مذہبی اور سیاسی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ بڑھتی عسکریت پسندی کے خلاف امن کی خاطر متحد ہوجائیں۔

یہ دستاویزی فلم امریکی میرین میک کینی کی سچی کہانی پر بنائی گئی ہے جس نے مسجد پر حملے کا منصوبہ بنایا لیکن پھر اسلام قبول کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button