تازہ ترینخبریںسپورٹس

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلا عالمی معیار کا ورچوئل سٹیڈیم لانچ کر دیا

پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے دنیا کا پہلا عالمی معیار کا ورچوئل کرکٹ سٹیڈیم لانچ کر کے میٹا ورس کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے دوران یہ اسٹیڈیم دنیا کے معروف اوپن میٹا ورس ’ڈی سینٹرا لینڈ ‘ میں ویکس سٹی کے اشتراک سے تعمیر کیا جائیگا، جو جڑواں سٹیڈیم کے ساتھ اینڈرائیڈ صارفین کے لئے بھی دستیاب ہوگا۔

شائقین کرکٹ اس ورچوئل سٹیڈییم کے باعث پہلی بار انٹرایکٹو تجربات کی ایک سیریز کے ذریعے اپنی پسندیدہ ٹیم کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب تر ہوسکیں گے۔

شائقین کرکٹ نہ صرف اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے اوتاروں کے ساتھ بات چیت کرسکیں گے بلکہ لاکر روم،پلیئرز لاؤنج اور فینز کانفرنس روم کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم کے اندر دیگر حصوں تک بھی رسائی حاصل کرسکیں گے۔

ورچوئل کرکٹ سٹیڈیم کا یہ منفرد تجربہ شائقین کرکٹ کو مزید انعامات جیتنے کے مواقعے بھی فراہم کرئے گا، جس کے لئے انہیں ڈیجیٹل سپانسرز کی جانب سے پیش کئے گئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی آفیشل ڈیجیٹل کٹس، کلب کی یادگاری اور دلچسپ چیلنجز کو مکمل کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button