تازہ ترینخبریںپاکستان

سابق صدر پرویز مشرف کا جسد خاکی لے کر خصوصی طیارہ دبئی سے کراچی پہنچ گیا

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا جسد خاکی لانے والا خصوصی طیارہ کراچی ائیر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔

خصوصی طیارے میں سابق صدر کی اہلیہ صہبا مشرف، صاحبزادے بلال مشرف اور صاحبزادی بھی ساتھ آئی ہیں۔

پرویز  مشرف کی میت آل مکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ دبئی سے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 12 منٹ پر روانہ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر کی نمازجنازہ دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر کراچی میں ادا کی جائے گی، ان کی نمازجنازہ پولوگراؤنڈ ملیر کینٹ میں ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سابق صدر پرویز جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل علالت کے بعد گزشتہ روز قبل دبئی کے امریکن ہسپتال میں 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button