
مشعال ملک کا پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیتی پیغام
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
مشعال ملک نے ٹوئٹر پر پرویز مشرف کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔
https://twitter.com/MushaalMullick/status/1622124089501425664?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1622124089501425664%7Ctwgr%5E910a61dfdc222ac7c1f2a3edab8b295ef25bc2ee%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1190250
مشعال ملک نے لکھا ہے کہ میری تعزیت اور دعائیں مرحوم کے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ جنت الفردوس میں پرویز مشرف کے درجات بلند کریں اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کریں، آمین۔
واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن ہسپتال دبئی میں زیرِ علاج تھے۔