تازہ ترینخبریںپاکستان

پرویز مشرف کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا : پرویز الہٰی

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آرمی اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر گہرا دکھ اور رنج و غم ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن ہسپتال دبئی میں زیرِ علاج تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button