تازہ ترینتحریکخبریں

اسد قیصر کی ایپکس کمیٹی میں شہبازشریف کی گفتگو کی مذمت

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ایپکس کمیٹی میں گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، ابھی بھی ہماری لیڈرشپ خیبرپختونخوا میں متحرک ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ انہیں خیبرپختونخوا پولیس سے متعلق ایسی گفتگو سے گریز کرنا چاہیے تھا۔دہشتگردی سے سب سے زیادہ صوبہ خیبرپختونخوا متاثر ہوا، تحریک انصاف کے دور میں دہشتگردی پر مؤثر انداز میں قابو پایا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے دور میں بم دھماکے ، خودکش حملے یا دہشتگردی کے واقعات نہیں ہوئے۔ دہشتگردی سے متعلق تحریک انصاف کی پالیسی کامیاب رہی۔

اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی قیادت بڑھتی دہشتگردی سے متعلق مسلسل آگاہ کر رہی ہے۔حکومت کی توجہ دہشتگردی کے خاتمے پر بالکل بھی مرکوز نہیں ہے، امپورٹڈ حکومت کا رویہ فسطائیت پر مبنی ہے، یہ مخالفین کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے خیبرپختونخوا کے فنڈز روک لیے، 230 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ ملک کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کی بہتری کے لیے ذاتی رنجشیں بھلانے کو تیار ہیں، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button