
تحریک انصاف کے زیرحراست رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ایشوز پر فوکس کرکے کام کرنا چاہیے۔
پشاور پولیس لائن کی مسجد میں دھماکے کے معاملے پر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام میں نہیں پڑنا چاہیے بلکہ دہشت گردی وہ معاملہ ہے جس پر کام کرنا چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیاست میں انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہیے، آرٹیکل 19 پر یقین ہے جس میں تنقید کرنے کا حق دیا گیا ہے۔
جب فواد چوہدری سے پوچھا گیا کہ آپ کے ساتھ کیسا رویہ تھا؟ اس پر پی ٹی آئی رہنما نے جواب دیا کہ میرے ساتھ ایسا ہی رویہ تھا جیسا سب کے ساتھ ہوتا ہے۔