
تازہ ترینخبریںپاکستان سےکاروبار
پی ایس ایکس میں شدید مندی ، 100 انڈیکس میں 579 پوائنٹس کی گراوٹ
پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج شدید مندی رہی جہاں 100 انڈیکس 40 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام تک 579 پوائنٹس کم ہو کر 39 ہزار 871 پر بند ہوا ہے۔حصص بازار میں آج 14 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 5 ارب 45 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 58 ارب کم ہو کر 6 ہزار 293 ارب روپے ہے۔