تازہ ترینجرم کہانیخبریں

خوفناک سیریل کلر’جیفری ڈہمر‘کون تھا؟ سچی کہانی

ویڈیو اسٹریمنگ کی امریکی کمپنی نیٹ فلکس پر گزشتہ سال دی ڈہمر اسٹوری کے عنوان سے ایک دستاویزی فلم پیش کی گئی تھی جو امریکہ کے خوفناک سیریل کلرز میں سے ایک جیفری ڈہمر کی سچی کہانی پر مبنی ہے۔

سال 1996میں جیفری ڈہمر کو قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے مجرم قرار دیا گیا تھا اور اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن وہ صرف 3 سال زندہ رہ سکا۔

جن لوگوں نے نیٹ فلکس کی یہ سیریز دیکھی ہے اُن کے ذہنوں میں ابھی بھی یہ سوال ہے کہ آخر اُس کی موت کیسے ہوئی ہوگی۔

فلم کی کہانی

نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم کی کہانی میں ایوان پیٹرز نامی اداکار نے ڈہمر کا کردار ادا کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک سیریل کلر17 بے گناہ لوگوں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کرتا ہے۔

جیفری لیونل ڈہمر جس کو ’’ملواکی کینبل‘‘کے نام سے بھی جانا جاتا ہے وہ 1960 میں پیدا ہوا جو کہ بعد میں امریکہ کا ایک خطرناک سیریل کلر بن گیا، اس نے 1978 سے1991 کے عرصے میں 17 بے گناہ افراد کا قتل کیا تھا۔ اس نے اپنا پہلا قتل 1978 میں ہائی اسکول سے فارغ التحصیل ہونے کے صرف تین ہفتے بعد کیا۔

ڈہمر کن لوگوں کا قتل کرتا تھا؟

ڈہمر نے جن لوگوں کا قتل کیا تھا وہ تمام مرد اور ان کا تعلق سیاہ فام نسل سے تھا جن کی عمریں 14 سے 32 سال کے درمیان تھیں، جن کو ڈہمر نے اپنی دلی تسکین اور اُن کا جنسی طور پر استحصال کرنے کے بعد قتل کیا تھا۔

ڈہمر کیسے پکڑا گیا؟

ڈہمر کو اس کی مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے مختلف مواقع پر متعدد بار گرفتار کیا گیا تھا لیکن 1991 میں ایک شخص اس کا شکار ہونے سے پہلے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، اُس کی وجہ سے پولیس ڈہمر کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئی، اس دن پولیس نے ڈہمر کے اپارٹمنٹ کی تلاشی لی جہاں سے انہیں انسانی جسم کے مختلف اعضاء ملے۔

سال 1992میں ڈہمر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی اور جج نے فیصلے میں کہا کہ وہ کبھی بھی پیرول پر رہائی کا اہل نہیں ہوگا۔ ڈہمر کو بعد میں 1978 میں اوہائیو میں ہونے والے ایک اضافی قتل کے جرم میں 16 ویں عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی۔

ڈہمر کی موت کیسے ہوئی؟

نومبر 1994 میں جب ڈہمر کی عمر 34 سال تھی، اس وقت کرسٹوفر اسکاور نامی اس کے ایک ساتھی قیدی نے اسے آہنی راڈ مار کر قتل کردیا تھا۔ اسکاور بھی قتل ایک مقدمے میں 25 سال کی سزا کاٹ رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button