تازہ ترینخبریںکاروبار

روپے کی تاریخی بے قدری، ڈالر 255 روپے کی سطح پر پہنچ گیا

حکومتی اقدامات کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرجاپہنچا۔

آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کے لیے حکومت نے دو روز ڈالر کی قدر کو مارکیٹ کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک دم 12 روپے بڑھ کر 252 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا تھا۔

فاریکس ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق بدھ کے روز ڈالر کی انٹر بینک قدر 230 روپے 89 پیسے تھی لیکن جمعرات کو ایک دم ہی اس کی قدر 10 روپے بڑھ کر 250 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 252 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 255 روپے ہوگیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انٹر بینک اور گرے مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 روپے سے زائد کا فرق تھا جس کی وجہ سے لوگ غیر ملکی کرنسی حوالے اور ہنڈی کے ذریعے پاکستان بھجوارہے ہیں۔

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مارکیٹ کی طلب کے مطابق کرنے سے زرمبادلہ کی ترسیل دوبارہ بینکنگ نظام کے ذریعے ہوجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button