تازہ ترینخبریںسیاسیات

پنجاب میں متنازع ترین افسران تعینات کیے جارہے ہیں، پرویز الہٰی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور سابق ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔

لاہور میں ملاقات کے دوران چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب میں متنازع ترین افسران کو تعینات کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کا متنازع فیصلہ عدلیہ میں چیلنج کررہے ہیں، الیکشن کمیشن غیر جانبداری سے شفاف الیکشن کی اپنی ذمے داری میں ناکام رہا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ حکم ہوا ہے 25 مئی والے افسران فوری لگانے شروع کردیں، لوگوں کو گرفتار کرنے اور گھروں سے اٹھانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں متنازع ترین اور پی ٹی آئی مخالف شہرت رکھنے والے افسران کو اہم عہدوں ہر تعینات کیا جارہا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ آنے والے والا وقت عمران خان کا ہے، جو کرپٹ مافیا کے آگے ڈٹ کر کھڑے ہیں، قوم پی ٹی آئی چیئرمین کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخاب میں شکست پی ڈی ایم کا مقدر بنے گی، الیکشن کی تاریخ نہ دےکر آئینی ذمہ داری کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں امیر محمد خان، طلعت فاطمہ نقوی، ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس، عامر سعید راں، امداد حسین چانڈیو شامل تھے۔

اس دوران موجودہ ملکی صورت حال سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button