تازہ ترینخبریںدنیا

کرپشن الزامات : یوکرینی نائب وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دیدیا

یوکرین کے نائب وزیرِ دفاع ویچسلوو شیپاوالو کرپشن الزامات پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

یوکرین کی وزارتِ دفاع کی سرکاری ویب سائٹ نے نائب وزیرِ دفاع ویچسلوو شیپاوالو کے مستعفیٰ ہونےکا اعلان کیا ہے۔یوکرینی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ نائب وزیرِ دفاع نے میڈیا کی جانب سے آرمی فوڈ سپلائیز میں کرپشن کے بےبنیاد الزامات پر استعفیٰ دیا ہے۔

وزارتِ دفاع نے بتایا کہ نائب وزیرِ دفاع نے یہ انتہائی اقدام محکمے پر عوام کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرینی میڈیا کی جانب سے وزارتِ دفاع پر مسلح افواج کے لیے اشیائے خور و نوش اوسط قیمتوں سے 3 گنا زیادہ قیمتوں پر خریدنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button