تازہ ترینخبریںدنیا

روس کی امریکا اور نیٹو کو سنگین دھمکی

روس نے کہا ہے کہ یوکرین کو فراہم کیے جانے والے کسی بھی ہتھیار کو تباہ کرنا روسی فوج کا ہدف ہے اب چاہے وہ امریکا ہو یا نیٹو۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے امریکی محکمہ خارجہ کے اس بیان پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تھا جس میں نیڈ پرائس نے کہا تھا کہ کیف سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کریمیا پر امریکی ہتھیاروں سے حملہ کیا جا سکتا ہے۔

اس کا دوٹوک انداز میں جواب دیتے ہوئے روسی سفیر نے کہا کہ یہ سب پر واضح ہونا چاہیے کہ جو مغربی ممالک یوکرین فوجوں کو ہتھیار بھیجیں گے ہماری فوج انہیں تباہ کردے گی۔

روسی سفیر نے یوکرینی افواج کی جانب سے امریکی ہتھیاروں سے کریمیا جزیرے پر حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکی حکام کی لفاظی ہر گزرتے دن کے ساتھ جارحانہ ہوتی جا رہی ہے۔

اناتولی انتونوف کا کہنا تھا کہ امریکی وزارت خارجہ کا یہ بیان کہ جزیرہ کریمیا یوکرین کی ملکیت ہے اور یوکرینی فوج کو اجازت ہے کہ وہ اپنی سر زمین کی حفاظت کے لیےامریکی ہتھیاراستعمال کرسکتی ہے دراصل یہ کیف حکومت کو روس میں دہشت گردانہ حملے کرنے کی ترغیب اور دباؤ ڈالنے کے کوششیں ہیں۔

آناتولی آنتونوف نے مزید کہا کہ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے ایسے بیانات سے کیف میں دہشت گردوں کو حوصلہ ملے گا اور اس سے جنگ کا خطرہ مزید بڑھ جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button