تازہ ترینتحریکخبریں

پنجاب الیکشن : تاریخ مقرر کرنے کیلئے سپیکر کا گورنر کو خط

سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کیلئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر پنجاب اسمبلی تحلیل ہوچکی ، آئین کے آرٹیکل 105 (3) ، 224 اور 224 اے کے تحت آپ نے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنا تھی،  آپ  90  دن میں پنجاب اسمبلی الیکشن کی تاریخ  مقرر کرنے کے پابند  ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کو 7 روز گزرنے کے باوجود آپ نے الیکشن کی تاریخ مقرر نہیں کی، آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے پنجاب  اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کریں۔سپیکر نے گورنر پنجاب کو  بھیجے گئے خط کی کاپی صدر مملکت کو بھی ارسال کردی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے کہا تھا کہ گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد کی ایڈوائس میں انتخابات کی تاریخ نہ لکھ کر آئینی خلاف ورزی کی ہے ، گورنر کے اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button