تازہ ترینخبریںدنیا

برطانوی وزیراعظم کو کار میں دوران سفر سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ

برطانوی وزیراعظم کو کار میں دوران سفر سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لنکا شائر کی پولیس کا کہنا ہے کہ لندن کے رہائشی 42 سالہ شخص کو دوران سفر کار میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر مقررہ جرمانے کی مشروط پیش کش کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق  سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر مسافر  کو 100 برطانوی پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا ہے ، البتہ مقدمہ عدالت میں جانے کی صورت میں جرمانے کی رقم میں 500 پاؤنڈ تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں کار میں سفر کے دوران گفتگو میں بغیر سیٹ بیلٹ پہنے سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

بعد ازاں غلطی کا احساس ہونے پر برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ رشی سونک نے سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے کیلئے کچھ وقت کیلئے سیٹ بیلٹ اتار دیا تھا تاہم اب احساس ہونے پر انہوں نے اپنی غلطی مانتے ہوئے معذرت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ برطانوی وزیر اعظم کا ماننا ہے کہ ہر شہری کو سفر کے دوران سیلٹ بیلٹ ضرور پہننا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button