تازہ ترینتحریکخبریں

حکومت الیکشن سے قبل عمران خان کو گرفتار کر سکتی ہے : اسدقیصر

سابق سپیکر قومی اسمبلی اور رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن سے پہلے عمران خان کو گرفتار کر سکتی ہے ، مگر پی ٹی آئی کو کوئی پروا نہیں ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اگر حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنا رہی تو اس سے تحریک انصاف مزید طاقت ور ہوگی۔ حکومت پی ٹی آئی کے خلاف جتنے اقدامات کرے گی اس کے بدلے میں تحریک انصاف کو اتنی ہی طاقت ملے گی۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کو سپیکر کی ناانصافی قرار دے دیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف نے انہیں خود اسمبلی میں واپسی کی دعوت دی اور اس کے بعد استعفے قبول کر لیے، مگر اس کے باوجود تحریک انصاف اس اقدام کو عدالت میں چیلنج نہیں کرےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button