تازہ ترینخبریںپاکستان

تمام ڈی آر او آفس پر نتائج ملنے تک احتجاج کرینگے، علی زیدی

تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ صبح تمام ڈی آر او آفس پر احتجاج کرینگے، نتائج ملنے تک احتجاج کیا جائے گا۔

کراچی میں دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ نتائج تبدیل کیے جارہے ہیں، ہمارے پاس فارم 11 اور 12 ہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ جو جو لوگ کیماڑی ڈی آر او آفس میں موجود تھے انہوں نے دیکھا کہ ہم پر تشدد ہوا، زرداری مافیا کے غنڈوں نے ڈنڈے مارے۔

اس موقع پر موجود پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تین چار ماہ میں الیکشن ہونے ہیں پھر ہماری حکومت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button