تازہ ترینخبریںپاکستان

ایران کی پاکستانی سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

ایرانی سفارت خانے نے پاکستانی سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی سرحد سے پنجگور میں دہشتگردی کی کارروائی میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہوئے، دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی سرزمین استعمال کی۔

رپورٹس کے مطابق ترجمان ایرانی سفارت خانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان ایرانی سفارت خانہ نے کہا کہ حملے میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، ایرانی سفارت خانہ شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردی پاکستان اور ایران کا مشترکہ دکھ ہے، دونوں ممالک دہشت گردی کے مذموم واقعات سے متاثر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button