
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان 33 نشستوں پر پارٹی امیدوار ہوں گے۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے 34 اراکین کے استعفے منظور کیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن آف نے ایوانِ زیریں کے ان اراکین کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تمام نشستوں پر الیکشن لڑے گی۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 33 نشستوں سے پارٹی کے انتخابی امیدوار ہوں گے۔