تازہ ترینخبریںپاکستان

نگران وزیراعلیٰ کیلئے تین نام گورنر کو بھجوا رہے ہیں ، پرویز الہی

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کیلئے تین نام گورنرکوبھجوا رہے ہیں ،اپوزیشن کھلے دل سے سوچے تو ایک نام پر اتفاق ہوتا نظر آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان سے مشاورت کے بعد نگران وزیر اعلیٰ کیلئے 3 نام پر اتفاق کیا گیا ہے۔

پرویز الہی کا کہنا تھا کہ احمد نواز سکھیرا، نصیر احمد خان اور ناصر محمود کھوسہ کےنام پراتفاق کیا گیا، ہم یہ تینوں نام نگران وزیر اعلیٰ کیلئےگورنرکوبھجوا رہےہیں، اپوزیشن کھلےدل سےسوچےتوان میں سےایک نام پراتفاق ہوتانظر آرہاہے۔

گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا تھا کہ پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے عمران خان سے مشاورت ہوئی ، احمد نواز سکھیرا، نصیر احمد خان اور ناصرسعید کھوسہ کےناموں پراتفاق ہواہے، یہ ایسے نام ہیں جن پراپوزیشن کوبھی اعتراض نہیں ہوگا۔

پرویزالہی کا کہنا تھا کہ عمران خان ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا کہہ رہے ہیں۔۔ مونس الہی بھی یہی چاہتے ہیں، آج میٹنگ رکھی ہے جس میں مزیدمشاورت کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button