تازہ ترینخبریںسیاسیات

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب، اعلیٰ ن لیگی قیادت ماڈل ٹاؤن میں جمع

پنجاب کا نگراں وزیرِ اعلیٰ کون ہو گا؟ اس بات پر غور کے لیے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت ماڈل ٹاؤن پہنچنا شروع ہو گئی۔

اس ضمن میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے۔

اجلاس میں شرکت کے لیے خواجہ سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

اسحاق ڈار اور احسن اقبال بھی ماڈل ٹاؤن اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔

ن لیگی رہنما ملک احمد خان اور عطاء اللّٰہ تارڑ بھی ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button