انتخاباتتازہ ترینخبریں

بلدیاتی انتخابات : غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ

سندھ کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبے کے مختلف شہری اور دیہی وارڈز میں ووٹنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

اس حوالے سے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج بھی ملنا شروع ہوگئے، ذرائع کے مطابق کراچی میں ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد یوسی 8کے علمیہ اسکول میں گنتی جاری ہے یہاں جماعت اسلامی کے حافظ نعیم98ووٹ لے کر آگے،جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار28ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع حیدرآباد، یوسی 125میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین 79ووٹ لے کر آگے جبکہ قومی عوامی تحریک کے طاہر احمد میمن20ووٹ لے کر پیچھے ہیں

اس کے علاوہ ضلع ٹھٹھہ یوسی مکلی کے وارڈ 5میں غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ میں پیپلزپارٹی کے ٹاؤن کمیٹی امیدوارسید فدا حسین شاہ 148ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جماعت اسلامی کے محمد علی خان 26ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔

کراچی کے ضلع ملیرگڈاپ ٹاؤن کی یوسی 2گگھرپولنگ اسٹیشن خان محمد کے غیرحتمی نتیجہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین حاجی اکبرکلمتی، وائس چیئرمین عبدالستار280ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار نورحسین قیصرانی 118ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

کراچی کے ضلع کورنگی یوسی6ماڈل ٹاؤن کا غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ میں جماعت اسلامی کے چیئرمین عبدالحسیب 100ووٹ لے کر آگے تحریک انصاف کے سعداللہ 58ووٹ لے کردوسرے نمبر پر ہیں۔

ضلع ٹھٹھہ وارڈ ٹو میں میونسپل کمیٹی کی نشست کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شہریارشیخ 158ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلزپارٹی کے اظہر شاہ 126ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

ٹنڈو محمد خان یوسی ون سے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے سید امیر چیئرمین منتخب ہوگئے۔

ٹنڈو محمدخان یوسی ٹو سے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے ظہیر نظامانی چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ حیدرآباد میونسپل ٹاؤن کمیٹی قاسم آباد یوسی 145 سے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق پی پی کے عبدالقدس چیئرمین منتخب ہوئے۔

غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق ٹنڈو محمدخان یوسی 10سے پیپلزپارٹی کے پیربخش چانگ چیئرمین منتخب اور ٹنڈومحمد خان یوسی 16 سے پیپلزپارٹی کے عنایت چانڈیو چیئرمین منتخب قرار پائے۔

اس کے علاوہ غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق ٹنڈومحمدخان یوسی17 سے پیپلزپارٹی کے شیریزدان چیئرمین منتخب جبکہ ٹنڈو محمدخان یوسی18 سے ہی پیپلزپارٹی کے ابراہیم کاتیار چیئرمین منتخب ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button