تازہ ترینخبریںسیاسیات

نگراں سیٹ اپ اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر اہم اجلاس

عمران خان کی زیر صدارت نگراں سیٹ اپ اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر اہم اجلاس ہوا ہے۔ 

زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب کی سینئر قیادت اور ڈویژنل کو آرڈینیٹرز شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسمبلی تحلیل کے بعد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ناموں پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے ڈویژنل کوآرڈینیٹرز سے حتمی فہرستیں بھی طلب کرلیں۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق بھی رہنماؤں سے تجاویز مانگ لی گئیں۔

دوران اجلاس عمران خان نے کہا کہ اب بھی سیاسی انجینیئرنگ جاری ہے، ایم کیو ایم کو اسی لیے اکٹھا کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حسین حقانی کو ہماری حکومت کےخلاف استعمال کیا گیا، ہمارے دور میں کورونا پالیسی کو سراہا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button