تازہ ترینخبریںپاکستان

گورنر سندھ نے خالد مقبول کو معاملات حل ہونے کی یقین دہانی کرا دی

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کو معاملات افہام وتفہیم سے حل ہونے کی یقین دہانی کروادی۔

کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے بلدیاتی الیکشن اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹس کے مطابق گورنر سندھ نے خالد مقبول صدیقی کو تمام معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے کا یقین دلایا۔

قبل ازیں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف معاملات پر گفتگو کی اور آصف علی زرداری نے خالد مقبول صدیقی کو تمام معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button