تازہ ترینخبریںدنیا

جمائما نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ امداد جمع کرلی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ کی امدادی رقم اکٹھا کی ہے ۔

 جمائما گولڈ سمتھ رواں ہفتے یونیسیف پاکستان فلڈ ریلیف اور پاکستان ٹرسٹ انوائرمنٹ کے تعاون سے منعقد کیے گئے ڈنر کی تقریب میں شریک ہوئیں جس میں جمائما کے بھائی بین سمیت فاطمہ بھٹو اور  میئر لندن صادق خان بھی شریک ہوئے۔

فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کے حوالے سے جمائما نے ٹوئٹر بیان میں بتایا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کیلئے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ کی امدادی رقم جمع کی گئی۔جمائما نے لندن کے میئر صادق خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب صادق نے بھی جمائما کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے تقریب کو بہترین قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button