تازہ ترینخبریںصحتپاکستان

پنجاب میں خناق اور خسرے سے بچے جاں بحق ہورہے ہیں ۔

محکمہ صحت پنجاب نے خناق اور خسرے سے ہلاکتوں کی رپورٹ جاری کی ہے جس میں پنجاب میں خناق اور خسرے سے بچوں کےجاں بحق ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 25 سے 31 دسمبرکےدوران خسرے سے 25 اور خناق سے 9 بچے زندگی کی بازی ہار گئے ، پنجاب میں خسرے کے ایک ہزار 932 کیسز سامنے آئے ہیں۔ لاہور میں 395 اورراولپنڈی میں 334 بچےخسرے سے متاثر ہوئے جبکہ صوبے سے خناق کے 121 کیسز سامنے آئے ہیں۔

خناق کے کیسز فیصل آباد، جھنگ، رحیم یار خان اور راولپنڈی میں بھی رپورٹ ہوئے،خسرے کےتصدیق شدہ کیسز میں سے 32 فیصد بچوں نےخسرے ویکسین کی کوئی خوراک نہیں لی ۔کنفرم خسرے کے کیسز میں 16 فیصد نےخسرے کی ایک ویکسین لی ہے۔

خسرے کےکنفرم کیسز شیخوپورہ، اٹک،قصور، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،اوکاڑہ اور چند دیگر علاقوں میں بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button