تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان کے بعد لوگ نواز شریف پر اعتماد کرتے ہیں ۔ فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو پر عوام کا اعتماد نہیں ، عمران خان کے بعد لوگ نواز شریف پر  اعتماد کرتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میاں محمودالرشید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے ، امید ہے آرمی چیف وطن واپس آ کر اس سلسلے میں تحقیقات کروائیں گے ۔ عمران خان ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ نئے الیکشن ہوں اور عوام کو اپنے نمائندے چننے کا حق مل سکے۔

 میاں محمود الرشید نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا کوئی رکن ان کے جھانسے میں نہیں آئے گا،  رانا ثناء اللّٰہ اسلام آباد جائیں پنجاب کا امن تباہ نہ کریں۔ پنجاب میں ان کی حکومت کبھی نہیں بننے دیں گے، اسمبلی ٹوٹے گی اور نئے الیکشن ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button