تازہ ترینخبریںدنیا

رونالڈو کی شمولیت کے بعد النصر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں ایک کروڑ سے زائد کا اضافہ

 پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو حال ہی میں باضابطہ طور پر سعودی کلب فٹبال النصر کا حصہ بنے ہیں۔

رونالڈو اور سعودی کلب کے درمیان گزشتہ ماہ کے آخر میں ڈھائی سالہ معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت النصر کلب انہیں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کرے گا۔

رونالڈو اور سعودی فٹبال کلب النصر کی جانب سے اس معاہدے کا اعلان مشترکہ طور پر انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا گیا، اس  پوسٹ کو 3کروڑ سے زائد بار لائیک کیا گیا ۔کلب کو جوائن کرنے کے کچھ دنوں میں  النصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں حیران کن اضافہ ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق 30دسمبر کو رونالڈو کے ساتھ معاہدہ ہونے سے قبل النصر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 8 لاکھ سے زائد تھی جو اب حیران کن طور پر ایک کروڑ 10 لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button