تازہ ترینخبریںدنیا

یوکرین کے فوجی امریکی فوجی اڈوں میں تربیت حاصل کریں گے ۔ امریکا

امریکا نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے فوجی امریکی فوجی اڈوں میں تربیت حاصل کریں گے اس کے ساتھ یوکرینی فوجیوں کو پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کے استعمال کی تربیت بھی دی جائے گی۔

امریکی حکام کے مطابق یوکرینی فوجیوں کا تربیتی مشن امریکی ریاست اوکلاہوما کے فورٹ سل فوجی اڈے پر ہوگا۔اس سے قبل یوکرینی فوجی سوئچ بلیڈ ڈرونز سمیت دیگر فوجی تربیت امریکا میں حاصل کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے روس سے مقابلے کے لیے یوکرین کو اپنا جدید پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام فراہم کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button