تازہ ترینجرم کہانیخبریں

فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران دو خواتین سے مبینہ زیادتی کا واقعہ

فیصل آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران دو خواتین سے مبینہ زیادتی کا واقعہ ہوا ہے ، پولیس نے ڈکیتی اور زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ، واقعے کی تفتیش کیلئے اعلیٰ سطحی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے نواحی گاؤں 242 رب میں ڈکیتی کے دوران دو خواتین سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، 6 نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف  تھانہ روشن والا میں واقعے کا  مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق بارہ روز قبل مقامی زمیندار کے ڈیرے پر رہائش پذیر مزارعے اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی اس دوران ملزمان نے دو خواتین کو  بھی مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق متاثرہ خاندان نے ابتدا میں چار ملزمان کے خلاف ڈکیتی کے الزام کی درخواست دی تھی جس پر مقدمہ درج ہوا بعد میں متاثرہ خاندان نے دو خواتین سے زیادتی کا الزام لگایا جس پر زیادتی کی دفعات بھی مقدمے میں شامل کرلی گئی اور متاثرہ خواتین کا میڈیکل بھی کروایا گیا۔

پولیس کے مطابق خواتین کی میڈیکل رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئیں تاہم متاثرہ خاندان کے شبہ ظاہر کرنے پر ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش کیلئے سی پی او کی جانب سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button