تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

2 بہنوں کی شادی میں حق مہر کتنا؟ جان کر حیران رہ جائیں

شام میں دو بہنوں کی گزشتہ دنوں شادی ہوئی جن کا حق مہر ایک ڈالر سے بھی کم رکھا گیا اتنے کم حق مہر پر سوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی شام کے الحسکہ علاقے میں ایک شہری ابراہیم العلو نے اپنی دو بیٹیوں کی شادی ایک ڈالر سے کم حق مہر پر کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ شادی گزشتہ ماہ انجام پائی۔ ابراہیم العلو نے اپنی دونوں بیٹیوں کا حق مہر ایک ہزار شامی لیرا رکھا جو مالیت میں ایک امریکی ڈالر سے بھی کم ہے۔

ابراہیم العلو جو الحسکہ شہر میں سرکاری ملازم ہے اس نے اپنی دونوں بیٹیوں کے شادی کے لیے مہر کے علاوہ کوئی پیشگی شرط بھی عائد نہیں کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے یہ کام دینی جذبے سے متاثر ہوکر کیا ہے۔

ابراہیم کے مطابق اس کی نظر میں مال ودولت کی کوئی اہمیت نہیں بلکہ پیش نظر صرف یہ تھا کہ اس کی بیٹیوں کو اچھے اخلاق کے حامل جیون ساتھی مل جائیں۔

شامی شہری نے کہا کہ اس کے اس اقدام کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ دوسرے لوگ بھی شادی بیاہ کے سلسلے میں آسانی پیدا کریں اور کم مہر کا رواج ہو تاکہ نوجوان شادی کرکے صاف ستھری زندگی گزار سکیں۔

ابراہیم العلو سے متاثر ہو کر ان کے سگے بھائی اور چچا زاد نے بھی اسی انداز سے اپنی بیٹیوں کی شادیاں معمولی مہر پر کی ہیں اور معمولی مہر کے عوض شادی کرنے والی لڑکیوں کا کہنا ہے کہ یہ شادی ان کی مرضی سے ہوئی ہے۔ انہیں کم مہر پر شادی کے لیے کسی نے مجبور نہیں کیا۔

یہ خبریں‌ منظر عام پر اّنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس پر تبصرے شروع ہوگئے ہیں تاہم اکثریت اس اقدام کو سراہ رہی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button